وکلا تشددکیس میں خفیہ ایجنسیوں کوبذریعہ اٹارنی جنرل نوٹس
خفیہ ایجنسیاںوکلا کی سیکیورٹی اورتفتیش میں پولیس کیساتھ تعاون کریں،چیف جسٹس
سپریم کورٹ نے وکلا پر حملوں اور حالیہ تشددکے واقعات کے مقدمے میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کو بذریعہ اٹارنی جنرل نوٹس جاری کر دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ مذکورہ خفیہ ایجنسیاں وکلا کی سیکیورٹی اور تفتیش کے معاملے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس آفتاب سلطان اور آئی جی اسلام آباد پولیس بن یامین خود پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ وکلا کو تحفظ دینے کیلیے ایس او پی بنا دیا گیا ہے جن وکلاء کو دھمکیاں مل رہی ہیں ان کی سیکیورٹی کا انتظام کر دیا گیا ہے، وکلاء کے آنے جانے کے راستوں پرگشت بڑھا دیا گیا ہے اور وکلاء کوکہا گیا ہے کہ اگر ممکن ہو تووہ دو دو تین تین کے گروپ کی صورت میں نقل و حرکت کریں۔
کیس کی مزید سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔فاضل بینچ نے سابق اٹارنی جنرل سردار خان کے مبینہ قاتل روح اللہ کی پولیس کی تحویل سے فرار کے مقدمے میں سیکریٹری داخلہ پنجاب کو انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ اس بات کا تعین کیا جائے کہ ملزم کیسے فرار ہوئے اور اس میں اڈیالہ جیل اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال راولپنڈی کا کوئی کردار تھا یا نہیں، انھیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کا بھی تعین کریں کہ غفلت کس مرحلے پر ہوئی۔اس کیس کی مزید سماعت بھی اکیس مئی کو ہوگی۔