عمران خان اور شیخ رشید کے اتحاد پر کوئی اعتراض نہیں مشاہداللہ

شیخ رشید لال مسجد میں قاتلوں کے ساتھی رہے، عمران یوٹرن کے ماسٹر ہیں، کل تک میں گفتگو

شیخ رشید لال مسجد میں قاتلوں کے ساتھی رہے، عمران یوٹرن کے ماسٹر ہیں، کل تک میں گفتگو ۔ فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاہے کہ مسلم لیگ (ن) کو عمران خان اور شیخ رشید کے الحاق پر کوئی اعتراض نہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرامکل تک میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ عمران خان اور شیخ رشید دونوں ہی لنگڑے گھوڑے ہیں۔


شیخ رشید نے لال مسجد میں مرنے والوں کے قاتلوں کا ساتھ دیا اور عمران خان یوٹرن کے ماسٹر ہیں۔ عوام میں کس کو مقبولیت حاصل ہے وہ تو الیکشن میں ہی پتہ چلے گا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور وزیرمملکت برائے دفاعی پیداوار سردار سلیم حیات نے کہاکہ عمران خان سونامی کی بات کرتے ہیں لیکن ابھی یہ صرف باتوں کی حد تک ہی ہے۔ کوئی سونامی اور تبدیلی نہیں آرہی کیونکہ وہی چہرے ہیں وہی لوگ ہیں اور یہ لوگ کوئی تبدیلی نہیں لاسکتے۔

کرپشن ساری دنیا میں ہورہی ہے، یہ ہمارے معاشرے کا حصہ ہے لیکن اسے ختم ہونا چاہیے۔ تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر اسرار شاہ نے کہا کہ موجودہ پیپلزپارٹی کا تجزیہ کریں تو ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کی تصویروں کے پیچھے جرائم کے ڈھیر چھپے ہوئے ہیں، اس وقت پاکستان میں سیاست کا ٹرینڈ تبدیل ہوچکاہے بھٹو اور اینٹی بھٹو کی لڑائی ختم ہوچکی ہے اب دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ کون کتنا کرپٹ ہے۔شیخ رشید پر تنقید اس وجہ سے کی جارہی ہے کہ اس کاسیاسی کیر ئیر صرف اس کا ہے اس کے آباؤاجداد کسی سیاسی نظام کا حصہ نہیں رہے۔
Load Next Story