19مئی کو پولنگ نہ کرانے کیلیے خط نہیں لکھاترجمان چیف سیکریٹری

سیکیورٹی خدشات کے تحت آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کی تجویزپیش کی تھی

سیکیورٹی خدشات کے تحت آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کی تجویزپیش کی تھی

DHAKA:
چیف سیکریٹری کے ترجمان نے بعض چینلز ، اخبارات سے منظر عام پر آنے والی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے پاکستان الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کی بات بے بنیاد ہے۔

حکومت سندھ نے ایسا کوئی خط نہیں لکھا۔ ترجمان نے وضاحت کی کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز پیش کی تھی ۔ حکومت سندھ پاکستان الیکشن کمیشن کے احکامات کی تعمیل کے لیے مستعد ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ خط ارسال کرنے کی خبر قطعی غلط اور بے بنیاد ہے۔ دریں اثنا محکمہ داخلہ سندھ کے ترجمان نے جمعرات کو ذرائع ابلاغ کے بعض حصوں میں نشر ہونے والی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں 19 مئی کو قومی اسمبلی کے حلقہ NA-250 میں دوبارہ پولنگ میں امن و امان کی صورت حال کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھنے کی بات کی گئی ہے۔




ترجمان نے کہا ہے کہ مذکورہ خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ حکومت سندھ الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے احکامات کی مکمل پابند ہے۔ ترجمان نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو تجویز دی گئی تھی کہ مذکورہ حلقے میں الیکشن کے حوالے سے تمام پارٹیوں کے اتفاق رائے کے حصول اور بہتر امن و امان کے ماحول کے لیے آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد ایک مناسب کوشش ہو سکتی ہے۔ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے الیکشن کے بروقت اور پر امن انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے احکامات پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا ۔

Recommended Stories

Load Next Story