علی حیدر گیلانی کے اغوا میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار
ملزم کو چارسدہ سے مردان میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا، وہ افغانستان فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، پولیس
پولیس نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کے اغوا میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
نوشہرہ پولیس نے چارسدہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے علی حیدر گیلانی کے اغوا میں ملوث جرائم پیشہ افغان مہاجر اور بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ وزیر کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم کو چارسدہ سے مردان میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا اور وہ افغانستان فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا، گرفتار اغوا کار سے حیدر علی گیلانی کے بارے میں بھی پوچھ گچھ جاری ہے، اس موقع پر ڈی پی او وقار احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی اکوڑہ خٹک کے علاقے مرہٹی بانڈہ سے پولیس نے ایک مغوی کو بازیاب جبکہ 4 اغوا کاروں کو گرفتار کیا تھا، گرفتار اغوا کاروں میں 2 خواتین اور 2 مرد شامل تھے۔
واضح رہے کہ 9 مئی 2013 کو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے چھوٹے صاحبزادے اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 200 سے امیدوار علی حیدر گیلانی ایک کارنر میٹنگ کررہے تھے کہ ایک موٹر سائیکل اور گاڑی میں سوار افراد نے وہاں پہنچ کر فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر علی حیدر گیلانی کے بالکل سامنے کھڑے ان کے پرسنل سیکریٹری محی الدین موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ سے بچنے کےلئے وہاں موجود افراد چھپ گئے اور حملہ آور علی حیدر گیلانی کو گاڑی میں بٹھا کر فرار ہوگئے تھے۔