خسرہ کی وبا پاکستانی بچوں پر حج کی ادائیگی سمیت بیرون ملک سفر پرپابندی کا خدشہ
پاکستان کا شمار دنیا کے ان 5 ممالک میں ہے جہاں بچوں کی بہت بڑی تعداد کو بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسی نیشن نہیں کرائی جاتی
خسرہ کی تیزی سے پھیلتی وبا کے باعث پاکستانی بچوں پر حج کی ادائیگی سمیت بین الاقوامی سفر پر پابندی کا خدشہ بڑھ گیا۔
پاکستان میں 2013 کے پہلے 4 ماہ میں خسرہ کے 25 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایکسپریس ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق نگراں وفاقی وزیرتعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سائنس ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کابینہ کے اجلاس میں بتایا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ہیلتھ اسٹرکچر واضح نہیں جبکہ ملک میں خسرے کی وبا دوسری مرتبہ پھیل رہی ہے اور خدشہ ہے کہ پاکستانیوں کو بین الاقوامی سفر پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ثانیہ نشترکا کہنا تھا کہ اس وبا کی وجہ سے سعودی حکومت پاکستانیوں پر حج کی ادائیگی پر پابندی لگانے کے لیے غور کر رہی ہے ، خسرہ نے ملک بھر میں 146 بچوں کی زندگیاں چھین لی ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ 60 فیصد بچوں کو خسرہ کی ویکسی نیشن کی ایک بھی ڈوز نہیں دی گئی جبکہ 20 فیصد کو صرف ایک ڈوز ملی ہے۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان کا شمار دنیا کے ان 5 ممالک میں ہوتا ہے جہاں بچوں کی بہت بڑی تعداد کو بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسی نیشن نہیں کرائی جاتی۔