نگراں وزیراعظم صدرآصف زرداری کا قلمدان چلارہے ہیں شہبازشریف

مبصرین نے انتخابات کو 90 فیصد شفاف قرار دیا، جہاں جہاں دھاندلی ہوئی وہاں کارروائی ہونی چاہئے۔ شہبازشریف

مبصرین نے انتخابات کو 90 فیصد شفاف قرار دیا، جہاں جہاں دھاندلی ہوئی وہاں کارروائی ہونی چاہئے۔ شہبازشریف فوٹو: فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم صدرآصف زرداری کا قلمدان چلارہے ہیں اگر ان کا یہی رویہ رہا تو ہمیں سخت مؤقف اختیار کرنا پڑے گا۔


نیشنل پیپلزپارٹی کے چیرمین غلام مرتضی جتوئی نے رائے ونڈ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا ہے کہ مجھے انتخابات کے بعد آج پتا چلا کہ صدرآصف زرداری کے بہنوئی کوسندھ میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری مقررکیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے مبصرین نے انتخابات کو 90 فیصد شفاف قرار دیا، ہم نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا، سندھ میں جس کو مینڈیٹ ملا ہے ہم اس کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور جہاں جہاں دھاندلی ہوئی وہاں کارروائی ہونی چاہئے۔

شہبازشریف نے کہا کہ نگراں وزیراعظم صدرآصف زرداری کا قلمدان چلا رہے ہیں وہ صرف صدر زرداری کی بات سن رہے اگرنگراں وزیراعظم کا رویہ یہی رہا تو ہمیں سخت مؤقف اختیار کرنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) پر عوام نے جو اعتماد کیا ہے ہم ان کے شکرگزارہیں اورہم عوام کے تمام مسائل حل کریں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story