شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری کے اقدامات کرے امریکا

وزیرخارجہ پومپیو شمالی کورین رہنما سے ملاقات کے لیے پیانگ یانگ کا دورہ کرنے پررضامند ہیں، سلامتی مشیرامریکا

اب وقت جوشیلی بیان بازی کا نہیں بلکہ عملی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں،انٹرویو فوٹوفائل

امریکی صدر کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے جوہری ہتھیار سازی کے پروگرام کو تلف کرنے کے وعدے پر عمل ابھی تک شروع نہیں کیا ہے۔


جان بولٹن نے یہ بھی کہا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو اس تناظر میں شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ اْن سے ملاقات کے لیے وہاں کا دورہ کرنے پر رضامند ہیں۔

بولٹن نے فاکس نیوز کودیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اب وقت جوشیلی بیان بازی کا نہیں ہے بلکہ عملی اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ایڈوائزر نے یہ بھی کہا کہ رواں برس جون میں امریکی صدر اور شمالی کوریائی لیڈر کی ملاقات کے بعد امریکا اپنے موقف پر قائم ہے۔
Load Next Story