عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکے 49 افراد ہلاک 80 سے زائد زخمی
بعقوبہ میں نمازجمعہ کے بعد بم دھماکے میں 41 اورجنوبی بغداد میں جنازے میں کئے جانے والے دھماکے میں 8افراد ہلاک ہوئے
KARACHI:
عراق کے مختلف شہروں میں بم دھماکوں کے نتیجے میں 49افراد ہلاک اور80 سے زائد زخمی ہوگئے۔
حکام کے مطابق پہلا دھماکا بعقوبہ شہر میں اس وقت ہوا جب لوگ نمازجمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد سے باہر نکل رہے تھے، لوگوں کی ایک بڑی تعداد جب جائے وقوعہ پرپہنچی تو اسی دوران دوسرا دھماکاہوگیا جس کے نتیجے میں 41افراد ہلاک اور57 زخمی ہوگئے۔ تیسرا دھماکا جنوبی بغداد کے علاقے میں جنازے میں کیا گیا جس میں 8 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔ فوری طورپر دھماکوں کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔