عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل
زلفی بخاری کا نام نیب کی درخواست پرای سی ایل پر ڈالا گیا، ذرائع
نامزد وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے۔ زلفی بخاری کا نام نیب کی درخواست پرای سی ایل پرڈالا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری کا نام نگراں وزیرداخلہ اعظم خان کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نیب راولپنڈی زلفی بخاری کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔ ان کا نام پہلے بلیک لسٹ میں شامل تھا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر ان کا نام بلیک لسٹ سے خارج کیا گیا تھا۔