پہلا ون ڈے پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے دی
جنید خان اور سعید اجمل نے 3،3 جبکہ محمد عرفان، احسان عادل اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
گرینگ کرکٹ کلب گراؤنڈ ایڈنبرگ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے۔ کپتان مصباح الحق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 83 گیندوں پر78 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے، عمران فرحت 73 گیندوں یر49 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ناصر جمشید 20، محمد حفیظ 18، اسد شفیق 7، عمر امین 3، کامران اکمل 12 اور سعید اجمل 28 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ احسان عادل 10 بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے آر ایم حق نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کی جبکہ این ایم کارٹر، آئی وارڈ لا، آر ایم ٹیلر اور ایم ڈبلیو میچن ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی پوری ٹیم 39.4 اوورز میں 135 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ کے جے کوئٹزر نے سب سے زیادہ 32 رنز اسکور کئے جبکہ جے ایچ ڈیوے 20، پی ایل مومسن 15 اور ایم ڈبلیو میچن 11 رنز بناسکے۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان اور سعید اجمل نے 3،3 جبکہ محمد عرفان، احسان عادل اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ڈیبیو میچ میں بہترین پرفارمنس پر احسان عادل اور این ایم کارٹر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔