بجلی کے عوض پاکستان ایران کو ایک لاکھ ٹن گندم فراہم کرے گا

پاکستان سرحدی علاقوں کی توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ایران سے 30 لاکھ ڈالر ماہوار بجلی خریدتا ہے۔

ایران کو ایک لاکھ ٹن گندم کی ترسیل فروری کے ماہ میں کرنی تھی لیکن انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر یہ ترسیل عارضی طور پر روک دی گئی تھی، ترجمان وزارت تجارت فوٹو: فائل

پاکستان نے ایران کی جانب سے سرحدی علاقوں کو فراہم کی جانے والی بجلی کے عوض ایک لاکھ ٹن گندم دینے کی منظوری دی ہے۔


وزارت تجارت کے ترجمان محمد اشرف نے کہا کہ ایران نے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے 53 ملین ڈالر کی بجلی دی تھی جس کے بدلے پاکستان ایران کو اتنی ہی مالیت کی گندم فراہم کرے گا۔ ایران کو ایک لاکھ ٹن گندم کی ترسیل فروری کے ماہ میں کرنی تھی لیکن انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر یہ ترسیل عارضی وقت کے لئے روک دی گئی تھی، ترجمان نے مزید بتایا کہ پاکستان سرحدی علاقوں کی توانائی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ایران سے 30 لاکھ ڈالر ماہوار بجلی خریدتا ہے جو اسے پاکستان کے ہی دور دراز گرڈ اسٹیشن سے بجلی سپلائی کرنے کے مقابلے نسبتاً سستی پڑتی ہے۔

واضح رہے کہ متنازعہ جوہری پروگرام کے باعث امریکا اور یورپی ممالک نے ایران پر پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ایران کسی بھی ملک سے برآمدات کے بدلے نقد رقم وصول نہیں کر سکتا۔

Recommended Stories

Load Next Story