تامل ناڈو کے سابق وزیراعلیٰ کی آخری رسومات کے دوران بھگدڑ مچنے سے 2افراد ہلاک

واقعے میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے

واقعے میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے،فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے سابق وزیراعلیٰ مٹھوویل کرونانیدھی کی آخررسومات کے دوران بھگدڑ مچنے سے 2افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق تامل ناڈو کے 5 بار وزیراعلیٰ رہنے والے مٹھوویل کرونانیدھی 94سال کی عمر میں گزشتہ روز چل بسے تھے اور آج ان کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

ریاستی دارالحکومت چنئی کے راجاجی ہال کے باہراپنے ہردلعزیز لیڈر کو الوداع کہنے کے لیے جمع ہونے والے مجمع میں دھکم پیل اور بھگدڑ کے باعث دم گھنٹے سے 2افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مرنے والوں میں 60سالہ خاتون بھی شامل ہیں۔
Load Next Story