بھارت سے مقابلہ کیلیے نیت ٹھیک کر نا ہو گیعلی ظفر

جہاں بھی رہوں پاکستان اور لاہور کو ایک لمحہ کے لیے بھی نہیں بھولتا، علی ظفر

جہاں بھی رہوں پاکستان اور لاہور کو ایک لمحہ کے لیے بھی نہیں بھولتا، علی ظفر۔ فوٹو : فائل

گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ بھارت کا مقابلہ کر نے کے لیے ہمیں اپنی نیت کو ٹھیک کر نا ہو گا 'ڈنگ ٹپاؤ پا لیسی سے مسائل حل نہیں ان میں مزید اضافہ ہو تا ہے۔


میں دوسرے ملکوں میں کسی اور کی طرح بدنامی کا باعث نہیں بن رہا بلکہ میری وجہ سے پاکستان کا نام روشن ہوتا ہے' جہاں بھی رہوں پاکستان اور لاہور کو ایک لمحہ کے لیے بھی نہیں بھولتا۔ اپنے ایک انٹرویو میں علی ظفر نے کہا کہ بھارت میں میری اتنی سرگرمیاں ہوتی ہیں کہ مجھے پورے دن میں چند گھنٹے کے لیے آرام کا موقع ملتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جہاں بھی رہوں میرا دل پاکستان اور لاہور کے ساتھ دھڑکتا ہے۔
Load Next Story