عمران خان کا منصب سنبھالتے ہی قوم سے خطاب متوقع
سرکاری میڈیاکوبہترانتظامات کی ہدایات،خطاب کیلیے خصوصی سیٹ لگائے جائیں گے
وفاقی حکومت نے آئندہ وزیر اعظم کے قوم سے خطاب کے حوالے سے وزارت اطلاعات ونشریات کے ذیلی اداروں پاکستان ٹیلی ویژن اورپاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن میں موجود اسٹوڈیوزکواپ گریڈکرنے سمیت دیگرممکنہ انتظامات کیلئے متعلقہ اداروں کوخصوصی ہدایات جاری کردیں۔
ذرائع کے مطابق نامزد وزیراعظم اپنے انتخاب اورکابینہ کی حلف برداری کے بعد اپنی حکومتی پالیسی کے حوالے سے قوم سے خطاب کرینگے جسے اندرون اوربیرون مملک براہ راست نشر کرنے کیلئے پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کے نیوزاسٹوڈیوزکواپ گریڈکرنے کیلئے وزارت اطلاعات کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
اسٹوڈیوزمیں پاکستانی پرچم اورعقب میں قائد اعظم محمدعلی جناح کی تصاویرنصب کی جائیں گی۔ ریڈیو پاکستان کے نیوز اینڈ کرنٹ افیرز اسٹوڈیوزاورپی ٹی وی چاغی آڈیٹوریم میں نیوزکانفرنس کیلئے خصوصی سیٹ لگائے جائیں گے۔
نگران وزیراطلاعات سید علی ظفرنے ایکسپریس سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آئین پاکستان اوروزارت کے رولزکے تحت ہروزیراعظم کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ سرکاری میڈیا پرخطاب کرکے قوم کواعتماد میں لے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھرمیں سرکاری میڈیاکوزیادہ اہمیت حاصل ہے،سرکاری میڈیا حکومتی پالیسی کی موثرانداز میں عکاسی کرتا ہے اوردنیا میں اسے اعتمادکی نظر سے دیکھا اورجانا جاتاہے۔پاکستان ٹیلی ویژن اور ریڈیو پاکستان میں بین الاقوامی معیار کے حامل اسٹوڈیوز ہیں جہاں ہر قسم کی سہولیات موجود ہیں۔