عمران خان کے حلقے میں انتخابی نتائج میں تاخیر سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی

رات دو بجے تک پولنگ اسٹیشنز سے نہ عملہ پہنچا اور نہ انتخابی نتائج جس کے باعث تاخیر ہوئی، رپورٹ

رات دو بجے تک پولنگ اسٹیشنز سے عملہ پہنچا اور نہ انتخابی نتائج جس کے باعث تاخیر ہوئی، رپورٹ فوٹو:فائل

وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمران خان کے حلقہ این اے 243 کراچی میں انتخابی نتائج میں تاخیر سے متعلق رپورٹ سامنے آگئی۔

این اے 243 کے ریٹرننگ افسر نے الیکشن کمیشن کو رپورٹ ارسال کردی جو منظر عام پر آگئی ہے۔ ریٹرننگ افسر نے بروقت انتخابی نتائج مرتب نہ کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ رات دو بجے تک پولنگ اسٹیشنز سے نہ عملہ پہنچا اور نہ انتخابی نتائج، جس کی وجہ سے رات دو بجے تک بھی پولنگ اسٹیشنز کے نتائج نہیں تیار کرسکا، رات دو بجکر 23 منٹ پر صورتحال سے متعلقہ حکام کو بذریعہ ای میل اگاہ کیا۔


ریٹرننگ افسر نے انتخابی نتائج کے ترسیلی نظام رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کو بھی ذمہ دار ٹہراتے ہوئے کہا کہ آر ٹی ایس کے غیرفعال ہونے کے سبب بھی نتائج نہیں مل سکے، رات دو بجے تک ہمیں پریذائیڈنگ افسران نے پولنگ اسٹیشنز سے نتائج نہیں دئیے، پولنگ اسٹیشنز سے نہ آر ٹی ایس اور نہ پریذائیڈنگ افسران سے نتائج ملے، پولنگ اسٹیشنز کے مینوئل نتائج دوسرے روز علی الصبح الیکشن کمیشن کو بھیجے گئے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں الیکشن کے نتائج تاخیر سے مرتب ہونے پر اپوزیشن نے دھاندلی کا الزام لگایا ہے اور احتجاج کیا جارہا ہے۔
Load Next Story