کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی موسم خوشگوار
محکمہ موسمیات کی جانب سے آج شہر میں بونداباندی کی پیش گوئی کی گئی تھی
شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں دو روز کی گرمی کے بعد بوندا باندی نے موسم خوشگوار کردیا۔ اولڈ ٹرمینل ائیر پورٹ ، شاہراہ فیصل ، نارتھ کراچی، ملیر اور کورنگی سمیت دیگر شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی بوندا باندی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج شہر میں بونداباندی کی پیش گوئی کی گئی تھی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور پنجاب، خیبرپختون خوا، بلوچستان، اسلام آباد اور آزاد کشمیر اور کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا۔