بھارت نے آئی سی سی کی وارننگ کو ہوا میں اڑا دیا
آئی پی ایل فرنچائزز کو بھی اسپاٹ فکسنگ کے خطرے سے پہلے ہی متنبہ کیا جاچکا۔
آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے بھارتی کرکٹ بورڈ اور آئی پی ایل کی 9 فرنچائزز ٹیموں کو اسپاٹ فکسنگ کے خطرے سے پہلے ہی متنبہ کیا تھا مگر اسے ہوا میں اڑا دیا گیا۔
اس رپورٹ میں تحریر ہے کہ آئی پی ایل میں میچ اور اسپاٹ فکسنگ کا خطرہ زیادہ ہوگا، اے سی یو نے اس حوالے سے بھارتی بورڈ اور فرنچائزز کو پلیئرز کے ایجنٹ کی نگرانی کا مشورہ بھی دیا، غیرمعمولی دولت میں اضافہ پانے و الے کرکٹرز کو بھی چیک کرنا تھا، شری شانتھ سمیت تین کرکٹرز کی اسپاٹ فکسنگ میں ناقابل تردید شواہد کے ساتھ گرفتاری کے بعد میڈیا نے یہ سوال اٹھایا کہ کیا بی سی سی آئی نے آئی سی سی کی ان ہدایت کو نظرانداز کردیا تھا۔
کرائم برانچ نے تصدیق کی کہ اپریل کے اوائل میں بھی فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں انھیں کچھ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاعات ملی تھیں،سابق کرکٹر کیرتی آزاد نے بھی دعویٰ کیا کہ مئی میں آئی سی سی کی جانب سے دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کوخط موصول ہوا تھا، جس میں اسٹیڈیم میں غیرمتعلقہ افراد کی آمدورفت روکنے کا کہا تھا، آزاد نے مزید کہ یہ مشتبہ افراد گزرے کچھ برسوں سے بھارتی ٹیم کے قریب آنے کی کوشش کررہے ہیں، میں نے انھیں بھارت اور نیدرلینڈز کے درمیان ورلڈ کپ میچ میں پہلی مرتبہ دیکھا تھا۔