راجستھان اور کولکتہ کا میچ ’’فکسڈ‘‘ ہونے کی اطلاعات
کئی دیگر میچز پر بھی شکوک، گرفتار شدہ 1 بکی سابق کرکٹر نکلا، بورڈ نے معطل کر دیا
اسپاٹ فکسنگ کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع ہوگیا، پولیس کو شبہ ہے کہ3مارچ کو راجستھان رائلز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کا مقابلہ فکسڈ تھا۔
اسپنرز کیلیے سازگار ایڈن گارڈنز کی پچ پر مہمان ٹیم نے صرف 2 اسپنرز انکیت چھاون اور بریڈ ہوگ کو ہی کھلایا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جن تین میچز کے بارے میں پختہ ثبوت موجود تھے پولیس نے اپنی پریس کانفرنس میں انہی کا تذکرہ کیا درحقیقت کئی دیگر مقابلے بھی شکوک کی زد میں ہیں۔ جمعے کو دہلی پولیس کمشنر نیرج کمار نے یونین ہوم منسٹر آر کے سنگھ کو اسپاٹ فکسنگ کیس کی تفصیلات سے آگاہ کیا، انھوں نے بتایا کہ گرفتار شدہ کرکٹر شری شانتھ تحقیقات میں تعاون کر رہے ہیں، فی الحال کسی اور کھلاڑی یا فرنچائز کا نام معاملے میں شامل نہیں ہوا ہے۔
دریں اثنا کیس میں گرفتار شدہ ایک بکی سابق کرکٹر نکلا، امیت کمار کا اصل نام امیت سنگھ اور وہ راجستھان رائلز کی ٹیم میں شامل تھا جہاں سے اسے گذشتہ برس ریلیز کیا گیا، پیسر نے2012 میں کئی میچز میں حصہ لیا مگر مشکوک بولنگ ایکشن کے سبب پابندی کا شکار ہونا پڑا تھا، 5 روز قبل اسے پوچھ گچھ کیلیے تحویل میں لیا گیا جبکہ جمعرات کو باقاعدہ گرفتار کیا گیا، بھارتی بورڈ نے امیت کو بھی تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے، وہ مبینہ طور پر بکیز کیلیے ایسے پلیئرز کی نشاندہی کرتا جو اسپاٹ فکسنگ کر سکیں، امیت ایک اور گرفتار شدہ بکی چندریش کا مڈل مین تھا۔