سیاسی جماعتیں دھرنوں کے بجائے نتائج تسلیم کریںعارف نظامی

عوام نے بیلٹ کے ذریعے ’’بلٹ ‘‘ کو شکست دیدی ،چینی وزیر اعظم کا دورہ اہم ہوگا.

عوام نے بیلٹ کے ذریعے ’’بلٹ ‘‘ کو شکست دیدی ،چینی وزیر اعظم کا دورہ اہم ہوگا. فوٹو: فائل

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عارف نظامی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں دھرنوں سے انتخابات کو متنازع بنانیکے بجائے انتخابی نتائج کو تسلیم کرلیں۔

الیکشن کمیشن میں مزید بہتری کی بہت گنجائش ہے، عوام نے بیلٹ کے ذریعے ''بلٹ '' کو شکست دیدی ہے، نگراں حکو مت نے ملک کو معاشی طور پر مضبوط کر نے کے لیے اقدامات کیے ہیں مگر آنے والی حکومت کے لیے آئی ایم ایف سے رابطہ کرنا ناگزیرہوگا، وہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انھوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ صدر زرداری کرینگے وزیر اعظم کی ایڈوائس کی ضرورت نہیں، یکم جون سے پہلے منتخب اراکین اسمبلی حلف اٹھالیں گے، نگراں حکو مت نے شفاف الیکشن کا وعدہ پورا کردیا ہے اور جلد ازجلد انتقال اقتدارکا مر حلہ مکمل کرنا چاہتے ہیں،چینی وزیر اعظم کا دورہ دونوں ممالک کے معاشی اور حکو متی تعلقات کے لیے انتہائی اہم ہے۔




انتخابی مہم میں دہشت گردی سے جاںبحق ہونیوالے ''شہدا جمہو ریت ''ہیں، اے این پی کی بھی بہت قر بانیاں ہیں وہ آج الیکشن ہارے ہیں کل کوجیت بھی جائیں گے۔ نگراں وفاقی وزیر اطلاعات عارف نظامی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے بہت زیادہ شکایات موصول ہو ئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں شفا ف انتخابات کے لیے موبائل فون بند کیے بغیر جس طر ح دہشت گردوں کی کارروائیوں کو روکاگیا ہے اس پر ہم پاک افواج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ 22مئی سے چینی وزیر اعظم کا دورہ پاکستان معاشی لحاظ سے پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہو گا ۔
Load Next Story