کولمبیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا
عالمی امن و سیکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، کولمبین حکومت
جنوبی امریکی ملک کولمبیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا ہے جس کا حکومت نے بذریعہ خط اعلان بھی کردیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کولمبیا کی نئی حکومت کے وزیر خارجہ کارلوس ہولمس نے بتایا کہ سابق صدر نے الوداعی فیصلوں میں فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کا فرمان جاری کیا تھا۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ خط میں کہا گیا کہ کولمبین حکومت اس فیصلے سے سب کو آگاہ کررہی ہے کہ حکومت نے فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم کرلیا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ اتحادی و دوستانہ ممالک سے تعلقات تعاون کی بنیاد پر برقرار رہیں اور ہم عالمی امن اور سیکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔
واضح رہے کہ اس اعلان سے قبل کولمبیا خطے کے ان دو ممالک میں شامل تھا جس نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم نہیں کیا تھا، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے پیر کے روز کولمبیا کا دورہ کرنا تھا تاہم انہوں نے شیڈول دورے کو ملتوی کردیا ہے۔