پشاور ہائی کورٹ نے عمران خان کو سیتا وائٹ کیس میں نوٹس جاری کردیا
عمران خان نے کاغذات نامزدگی فارم میں اپنی زوجہ بشری بی بی کی جائیداد کا بھی ذکر نہیں کیا، درخواست گزار
ہائی کورٹ نے سیتا وائٹ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں عمران خان کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی، لندن میں رہائش پذیر لڑکی ٹیریان دراصل عمران خان کی بیٹی ہے لیکن کاغذات نامزدگی میں عمران خان نے بیٹی کا ذکر نہیں کیا اس لیے صادق و امین نہیں رہے۔
درخواست گزار نے مزید کہا کہ عمران خان نے کاغذات نامزدگی فارم میں اپنی زوجہ بشری بی بی کی جائیداد کا بھی ذکر نہیں کیا عدالت نوٹس لے۔
درخواست کے جواب میں پشاور ہائی کورٹ نے وضاحت کے لیے عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔
واضح رہے کہ عمران خان قومی اسمبلی کے حلقہ 35 بنوں سے بھی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔