اگلا جشن آزادی عالمی کپ کے ساتھ منائیں گے سرفراز احمد

گزشتہ سال جشن آزادی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ منایا تھا، کوشش ہوگی کہ اگلے برس جشن آزادی ورلڈ کپ کے ساتھ منائیں، کپتان

گزشتہ سال جشن آزادی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ منایا تھا، کوشش ہوگی کہ اگلے برس جشن آزادی ورلڈ کپ کے ساتھ منائیں، کپتان۔ فوٹو:فائل

GENEVA,:
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اگلا جشن آزادی عالمی کپ کے ساتھ منائیں گے۔

بحریہ کے تحت منعقدہ تقریب میں قومی کپتان نے کہا کہ خوش آئند بات ہے کہ بحریہ ٹائون میں انٹرنیشنل لیول کا اسٹیڈیم بن رہا ہے، اس عمل سے کراچی کو ایک اچھا اسٹیڈیم میسر آجائے گا اور جب ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہوگی تو اس اسٹیڈیم پر بھی انٹرنیشنل میچز کا انعقاد ہوسکے گا۔


ایک سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہاکہ پوری قوم جشن آزادی جوش و جذبے سے منانے کی تیاری کر رہی ہے، اہلیان وطن کو یوم آزادی مبارک ہو، ایک اور سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ سال جشن آزادی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ منایا تھا، کوشش ہوگی کہ اگلے برس جشن آزادی ورلڈ کپ کے ساتھ منائیں۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ممتاز بیٹسمین فخر زمان نے کہا کہ خواہش ہے کہ بحریہ ٹائون کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی کھیلیں، تقریب میں فخر زمان کو 10 لاکھ اور سرفراز احمد کو 5 لاکھ روپے دیے گئے۔
Load Next Story