نئی حکومت کیلیے 100روزہ ورکنگ پیپر تیار کرنے کا فیصلہ
وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات وادبی ورثہ نے اپنے ماتحت اداروں کوہدایات جاری
وزارت اطلاعات ونشریات و ادبی ورثہ نے نئی حکومت کیلیے100 دنوں پر مشتمل ورکنگ پیپر تیار کرنے کیلیے جامع حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیراطلاعات100روزہ پلان پرعمل درآمد یقینی بنائیں گے، پہلے مرحلے میں پاکستان ٹیلی ویژن،ریڈیو پاکستان ، پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ اور ایکسٹرنل ونگ جبکہ دوسرے مرحلے میں پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس، لوک ورثہ، اکادمی ادبیات، مقتدرہ قومی زبان کو شامل کیاگیاہے۔