پاک بحریہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے چیف آف نیول اسٹاف
چیف آف نیول اسٹاف نے شمال بندر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شمال بندر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل امور کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر نیول چیف نے پاک میرینز کے جوانوں سے ملاقات کی اور اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
اگلے مورچوں کے دورہ کے موقع پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عام انتخابات میں پاک بحریہ کے جوانوں کی شرکت اور کردار کی تعریف بھی کی۔