نوازشریفمریم اورصفدرکی درخواست ضمانت پرسماعت کرنے والا بینچ پھر تبدیل

جسٹس عامرفاروق کی موسم گرما کی تعطیلات کے باعث بینچ ایک بار پھر تبدیل کیا گیا

رجسٹرارآفس ہائیکورٹ نے نئے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا: فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نوازاورکیپٹن (ر) صفدرکی سزا معطلی کی درخواستوں پرسماعت کرنے والا بینچ ایک بار پھرتبدیل ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف، بیٹی مریم نوازاورداماد کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانت کی درخواستوں پرسماعت کرنے والے بینچ کے جج جسٹس عامرفاروق موسم گرما کی تعطیل کے باعث رخصت پرچلے گئے جس کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کا بینچ ایک بار پھر تبدیل ہوگیا۔


جج کی رخصت کے بعد رجسٹرارآفس ہائیکورٹ نے نئے بینچ کی تشکیل کے لیے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا جب کہ نیا بینچ نوازشریف ودیگر کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

اس سے قبل بھی جسٹس محسن اختر کیانی موسم گرما کی تعطیلات کے باعث رخصت پر چلے گئے تھے جس کے باعث بینچ تبدیل کیا گیا تھا۔
Load Next Story