سندھ اوربلوچستان میں پانی کی قلت سنگین صورت اختیار کرگئی

دریائے سندھ پر قائم گڈو اور سکھر بیراج میں پانی کی کمی کے باعث فصلوں کو شدید نقصان پہنچنےکا اندیشہ ہے

دریائے سندھ پر قائم گڈو اور سکھر بیراج میں پانی کی کمی کے باعث فصلوں کو شدید نقصان پہنچنےکا اندیشہ ہے فوٹو/فائل

سندھ اور بلوچستان میں پانی کی قلت سنگین صورت اختیار کرگئی جب کہ آئندہ 48 گھنٹوں ميں سکھر اور گڈو بیراج میں پانی مزیدکم ہوجائےگا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق دریائے سندھ پر قائم گڈو اور سکھر بیراج میں پانی کی کمی کے باعث فصلوں کو شدید نقصان پہنچنےکا اندیشہ ہے جبکہ سکھر بیراج سے نکلنے والی دادو کینال ميں پانی کی فراہمی بندہے ، سکھر بیراج کے اپ اسٹریم میں پانی کی سطح 39 ہزار، ڈاؤن اسٹریم میں 10 ہزار اور گڈو بیراج کے اپ اسٹریم ميں 46 ہزاراور ڈاؤن اسٹریم میں 45 ہزار کیوسک ہے تاہم لوگوں کے احتجاج کرنے پر گڈو بیراج کے پٹ فیڈر سے بلوچستان کو ایک ہزار کیوسک پانی کی فراہمی شروع کردی گئی ہے۔
Load Next Story