ممبئی ایئرپورٹ پر بغیر کسٹم ڈیوٹی سامان لانے پر رنبیر کپور پر جرمانہ

رنبیر کے سامان سے ایسی اشیا برآمد ہوئیں جن پرحکومت نے کسٹم ڈیوٹی عائد کررکھی تھی لیکن اسے ظاہر نہیں کیا گیا،کسٹم حکام

بغیرکسٹم ڈیوٹی سامان لانے پر اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں ہیں ،رنبیر کپور

بھارتی کسٹم حکام نے بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور پر ڈیوٹی ادا کئے بغیر سامان لانے پر جرمانہ عائد کردیا۔


بھارتی میڈیا کے مطابق رنبیر کپور لندن سے ممبئی کے چتراپٹی شیوا جی ائیرپورٹ پر پہنچے تو کسٹم حکام نے تلاشی کے دوران ان کے سامان سے ایک لاکھ بھارتی روپے مالیت کی ایسی اشیا برآمد کیں جن پر حکومت نے کسٹم ڈیوٹی عائد کررکھی تھی لیکن اسے ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔ کسٹم حکام نے 40 منٹ تک کی گئی پوچھ گچھ کے بعد رنبیر کپور پر 60 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا جسے انہوں نے فوری طور پر ادا کردیا ۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے رنبیر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا فرض تھا کہ کسٹم حکام کو اس سے آگاہ کرتے لیکن انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ ان کے سامان میں موجود کچھ اشیا پر کسٹم ڈیوٹی عائد ہوتی ہے، وہ اپنی غلطی کو تسلیم کرتے ہیں اس سلسلے میں انہوں نے جرمانہ بھی ادا کردیا ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ آئندہ ایسا نہ ہو۔
Load Next Story