لاہورمیں نواز شریف سے آرمی چیف کی ملاقات اہم امور پر تبادلہ خیال
ملاقات کے دوران ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی۔
KANDY:
آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی جس میں کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف اور نوازشریف کے درمیان ملاقات ماڈل ٹاؤن لاہور میں شہبازشریف کی رہائش گاہ پر ہوئی، ملاقات کےلئے آرمی چیف سرکاری پروٹوکول کے بغیر اور نجی گاڑی میں آئے تھے۔ اس موقع پر شہباز شریف بھی موجود تھے، ملاقات کے دوران ملک میں امن و امان کی مجموعی صورت حال، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوئی، اس موقع پر چین کے وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی خصوصی گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران نواز شریف نے ملک میں جمہوریت کے استحکام اور انتخابات کے دوران امن و امان کے قیام کےلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا ۔