قومی کے 2 اور صوبائی کے 3 حلقوں کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کا فیصلہ

حلقہ این اے 229 تھرپاركر كے 4 اور حلقہ این اے 230 كے 43 پولنگ اسٹیشنز پر یكم جون كو دوبارہ پولنگ کرائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے پی ایس 63، پی ایس 63 اور خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 60 بٹگرام کے 2 پولنگ اسٹیشنز پر بھی دوبارہ پولنگ كرانے كے احكامات دیئے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

LONDON:
الیكشن كمیشن نے دھاندلی کی شکایات پر قومی اسمبلی کے مزید 2 اور صوبائی کے 3 حلقوں کے متعدد پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔


الیکشن کمشین نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران کی جمع کرائی گئی رپورٹ کی روشنی میں حلقہ این اے 229 تھرپاركر كے 4 اور حلقہ این اے 230 كے 43 پولنگ اسٹیشنز پر یكم جون كو دوبارہ پولنگ كرانے كا حكم دیا ہے جبکہ سندھ اسمبلی كے حلقہ پی ایس 63، پی ایس 63 اور خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 60 بٹگرام کے 2 پولنگ اسٹیشنز پر بھی دوبارہ پولنگ كرانے كے احكامات دیئے گئے ہیں۔

الیكشن كمیشن نے چیف سیكرٹری سندھ اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو ہدایت جاری کی ہے كہ ان حلقوں میں دوبارہ پولنگ كے لئے انتظامات كو حتمی شكل دی جائے جبکہ ڈسٹركٹ ریٹرنگ افسر، ریٹرنگ افسر، الیكشن كمیشن كے صوبائی دفتر اور ضلعی دفتر كو بھی دوبارہ پولنگ كے نوٹیفكیشن سے آگاہ كردیا گیا ہے۔
Load Next Story