ایکسپریس میڈیا گروپ اور انڈس اسپتال کے زیرِاہتمام بلڈ کیمپ
ادارے سے تعلق رکھنے والے درجنوں ملازمین نے خون کے عطیات دئیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور انڈس اسپتال کے مشترکہ تعاون سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلئے بلڈ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور انڈس اسپتال کے زیر اہتمام ایکسپریس آفس میں بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ادارے سے تعلق رکھنے والے درجنوں ملازمین نے خون کے عطیات دئیے۔ خون کے عطیات دینے والوں میں خواتین کی تعداد بھی قابلِ زکر تھی۔
بلڈ کیمپ کے انعقاد کا مقصد تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ان غریب و معصوم بچوں کے لیے خون کا اہتمام کرنا تھا جن کے ورثاء ان کا علاج کرانے سے قاصر اور پریشان ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں تھیلیسیمیا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے زیادہ ہے جبکہ ہر سال 5 ہزار کے قریب بچوں میں تھیلیسیمیا کی تشخیص ہوتی ہے۔