عمران خان کا میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ
وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کوبھی دعوت دی جائےگی، فواد چوہدری
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان میانوالی کی نشست اپنے پاس رکھیں گے جب کہ وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کوبھی دعوت دی جائےگی۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمان کو مضبوط بنانے کے لیے اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اپوزیشن کے تحفظات کو دور کیا جائے گا اور وزیر اعظم خود ایوان کو جواب دہ ہوں گے، اسمبلی کے اندر وزیر اعظم خود سوالوں کے جوابات دینے کے لیے آیا کریں گے جب کہ وزیر اعظم ہاؤس اور گورنر ہاؤسز میں اخراجات کم کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا انتخاب 17 اگست کو ہوگا، تیاریاں مکمل
انہوں نے بتایا کہ عمران خان کے حلف میں تمام پارلیمانی لیڈرز کو دعوت دی جائے گی، حلف برداری کی تقریب میں شہبازشریف اور بلاول بھٹو زرداری کوبھی دعوت دی جائےگی۔علاوہ ازیں کپل دیو، سدھو اور ورلڈ کپ کی قومی ٹیم وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوگی۔
فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے آئندہ 48 گھنٹوں میں فیصلہ ہوجائے گا جب کہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے حتمی فیصلہ کل تک ہوگا۔