جمہوريت ہی پاكستان كے تمام مسائل كا حل ہےراجہ پرويزاشرف
ہميں فخر ہے كہ ہم نے گذشتہ چار سالوں ميں نماياں كاميابياں حاصل کیں
KARACHI:
كنونشن سنٹر اسلام آباد ميں يوم آزادی كے موقع پر پرچم كشائی كی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا چودہ اگست وہ دن ہے، جب برصغير كے مسلمانوں نے قائداعظم كی رہنمائی ميں آزادی حاصل كرنے ميں كامياب ہوئے ، ماقوام عالم پر ثابت كرديا كہ جمہوريت مسلمانوں كے خون ميں رچی بسی ہے، جمہوريت بہترين طرز حكومت ہے ، پاكستان كے تمام مسائل كا حل اور ملك كی بقاءاسی سے ہی وابستہ ہے۔
ہمارے قائدين شہيد ذوالفقار علي بھٹو اورمحترمہ بے نظير بھٹوشہيد نے پاكستان ميں جمہوريت اور عوامی حقوق كی بحالی كے لئے بے مثال جدوجہد كی ، اپنی جانوں كا نذرانہ دے كر ملك ميں جمہوريت كی شمع روشن كیں، وزير اعظم نے كہا كہ ہميں فخر ہے كہ ہم نے گذشتہ چار سالوں ميں نماياں كاميابياں حاصل كی ہيں، خداكے فضل و كرم سے آج ملك ميں جمہوريت كی جڑيں مضبوط ہيں،اس كاميابی كا سہراصدر آصف علی زرداری كی بصيرت افروز قيادت كو دينا بے جا نہ ہوگا۔
نگران حكومت كے قيام اور اہم قومی معاملات پر اپوزيشن سے مذاكرات كے قائل ہيں، توانائی بحران پر قابو پانے كيلئے سنجيدہ كوششيں كی جارہی ہيں، ڈرون حملوں كو ملكی خود مختار كيخلاف سمجھتے ہيں، امريكہ پر واضح كرديا ہے كہ ملك كي سلامتی كيخلاف كوئی سمجھوتہ نہيں كياجائے گا ، نيٹو سپلائی كی بندش سے دہشتگردی كيخلاف جنگ متاثر ہونے كا خدشہ تھا۔
بلوچستان كا مسئلہ افہام وتفہيم سے حل كرنا چاہتے ہيں، بلوچستان كے عوام محب وطن ہيں، ان كی محروميوں كا ازالہ كرينگے، آئندہ انتخابات ميں ہماری خواہش ہے، كہ آئندہ انتخابات ميں بلوچستان كے تمام سياسي جماعتيں حصہ ليں، جلد ہی جنوبی پنجاب ميں سرائيكی صوبہ كا خواب شرمندہ تعبير ہوگا ۔
حكومت نے ورثے ميں ملے ہوئے اس بحران كے حل كيلئے سنجيدہ كوششيں كيں ، اب تك 3500ميگاواٹ سے زيادہ بجلي قومی گرڈ ميں شامل ہو چكی ہے،حكومت نے صارفين كے بوجھ كو كم كرنے كيلئے گزشتہ چار سالوں ميں مجموعی طور پربجلی كي مد ميں 1200ارب روپے كی سبسڈی فراہم كی ہے، ہم نے بجلی كی كھپت اور پيداوار كے درميان موجودہ فرق كو دور كرنے كے لئے قليل وسط اور طويل مدتی منصوبے متعارف كروائے ہيں، جن كی تكميل سے صارفين كو ارزاں نرخوں پر مناسب مقدار ميں بجلی ميسر آئے گی، ہم غير روايتی ذرائع جيسے شمسی توانائی اور ہوا وغيرہ سے بجلی پيدا كرنے پر بھی غور كر رہے ہيں ۔
انہوں نے كہا كہ ميں سمجھتا ہوں كہ ماضی ميں اس قومی دولت كو نظر انداز كر كے مجرمانہ غفلت برتی گئی ہے، پاكستان ميں تھر كے علاقے ميں 175ارب ٹن كوئلہ كے ذخائر ہيں ،جن كو استعمال ميں لانے كی ترجيحی بنيادوں پر منصوبہ بندی كی گئی ہے، تجويز ہے كہ كوئلے كی كانوں كے دہانوں پر ہی مختلف پيداواری صلاحيت كے حامل پاور پلانٹ لگائے جائيں، تھر كے ذخائركو ترقی دينے سے پاكستان معاشی خوشحالی كے ايك نئے دور ميں داخل ہو گا ، بيرونی دنيا كيلئے ايك قابل تقليد مثال بن جائے گا۔
انہوں نے كہاكہ ہم نے 18ويں آئيني ترميم كے ذريعے صوبوں كو اختيارات كی منتقلی كا اغاز كيا، كنكرنٹ لسٹ كا خاتمہ كيا ، اين ايف سی ايوارڈ كے ذريعہ صوبوں كے مالی وسائل ميں خاطر خواہ اضافہ كيا۔
وزير اعظم نے كہا كہ كسی بھی جمہوری نظام ميں اپوزيشن كا اہم كردار ہوتا ہے، ہم اپوزيشن كے مثبت كردار كو اہميت ديتے ہيں، آئندہ انتخابات كو غيرجانبدار اور شفاف انداز ميں منعقد كرنے كيلئے ہم اپوزيشن كو اعتماد ميں لے رہے ہيں، جس كی ابتداءہم نے غيرجانبدار اليكشن كمشنر كی متفقہ تقرری سے كی ہے، ہم غيرجانبدار اور شفاف اليكشن چاہتے ہيں ، اقتدار جمہوری انداز ميں منتقل ہو ،جو ملك ميں جمہوريت كے تسلسل كے لئے ايك بہت بڑی كاميابی ہوگی ۔