دوسرا ون ڈےپاکستانی ٹیم بیٹنگ میں بہتری کیلیے کوشاں

پلیئرزکی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے،آج فتح کا جذبہ لیے میدان سنبھالینگے،اسکاٹش قائد

فوٹو: اے ایف پی / فائل

اسکاٹ لینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا اور آخری میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

مہمان ٹیم بیٹنگ میں بہتری کیلیے کوشاں ہے،میزبان کھلاڑی بھی ابتدائی شکست کا صدمہ بھلا کر مضبوط حریف کیخلاف اپ سیٹ کی ایک اور کوشش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق جمعے کو پہلے میچ میں گرین شرٹس کی مڈل آرڈر ناتجربہ کار بولنگ کے سامنے توقعات پر پورا نہ اتر پائی۔


اسی میدان پر 2009میں آسٹریلیا نے345 اور 2011 میں سری لنکا نے7 284رنز بنائے تھے، پاکستان نے مصباح الحق کی ذمہ دارانہ اننگز کا سہارا ملنے پر بمشکل تمام 231کا مجموعہ حاصل کیا،کپتان اور سعید اجمل کے درمیان 51رنز کی شراکت قائم نہ ہوتی تو شائد پوری ٹیم 150سے قبل ہی ڈھیر ہوجاتی، ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم نے دوسری وکٹ کیلیے52رنز کی پارٹنر شپ سے خطرے کی گھنٹی بھی بجادی لیکن مہمان بولرز نے متواتر وکٹیں حاصل کرتے ہوئے نتیجہ اپنے حق میں کرلیا۔

بہتر آغاز کے باوجود 135 تک محدود رہنے والی اسکاٹش ٹیم ایک بار پھر ساری توانائی جمع کرکے گرین شرٹس کو شکست دینے کا کارنامہ سرانجام دینے کیلیے بے تاب نظر آتی ہے،کپتان کائیل کوئٹزر کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں وکٹیں حاصل کرکے حریف کو دباؤ میں لائے،قابل حصول ہدف تک محدود بھی کرلیا لیکن بیٹسمینوں نے وکٹیں گنواکر فتح کا راستہ کھو دیا،اچھے رن ریٹ سے اسکورنگ کرتے ہوئے آگے بڑھتے رہتے تو نتیجہ اپنے حق میں کرسکتے تھے،انھوں نے مزید کہا کہ ابتدائی ناکامی کے باوجود کھلاڑیوں کی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے، اتوار کے میچ میں جیت کا جذبہ لیے میدان سنبھالیں گے۔
Load Next Story