پاکستان میں جشن آزادی کی تقریبات

دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں...

ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات ۔ فوٹو آئی این پی

ملک بھرمیں جشن آزادی ملی جوش وجذبے کےساتھ منایا جارہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

کراچی میں مزار قائد پرگورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اوروزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نےکابینہ کےارکان کے ہمراہ آج حاضری دی، اس موقع پر فاتحہ خوانی کی اورپھولوں کی چادر چڑھائی، جس کے بعد پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔

میڈیا سے بات چیت میں وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر نے کہا کہ مزار قائد کے سایہ میں کھڑے ہوکر ہم تجدید عہد کررہے ہیں۔

لاہور میں مزاراقبال پرہونے والی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، ڈی جی رینجرز میجر جنرل ہلال حسین اور دوسری اہم شخصیات موجود تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےاپنے خطاب میں 1947 میں کی گئی جدوجہد کا بھی ذکر کیا، اس موقع پربچوں نےخوبصورت ملی ترانے اور نغمے گا کر اپنی حب الوطنی کا اظہار کیا۔

واہگہ بارڈر پرتقریب میں ڈی جی رینجرز پنجاب میاں ہلال حسین نےقومی پرچم لہرایا، تقریب میں دوسرےاعلیٰ حکام نےبھی شرکت کی۔

پشاور کے علاقے پولیس لائن میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نےپرچم کشائی کی۔


جبکہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بھی یوم آزادی روایتی جوش و جذبےسے منایا جارہا ہے۔

بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر محمد اسلم بھوتانی نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پرانہوں نےاپنےخطاب میں کہاکہ ملک اورصوبے کی صورتحال تقاضا کررہی ہے کہ یوم آزادی کو تقریبات تک محدود نہ کریں۔

وزیراعلی بلوچستان واب اسلم رئیسانی نے ایوب اسٹیڈیم میں ہونےوالی تقریب میں شرکت کی۔

سرگودھا میں جشن آزادی کی مرکزی تقریب کمپنی باغ میں ہوئی جس میں کمشنر سرگودھا شوکت علی نےپرچم کشائی کی۔

فیصل آباد کے کمشنر آفس میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب میں پرچم کشائی کی گئی۔ گوجرانوالہ میں پرچم کشائی کی تقریب آر پی او امین وینس نے پولیس لائن میں کی اور فلیگ مارچ بھی کیا گیا۔

جناح ہال رحیم یارخان کےسبزہ زار میں پرچم کشائی کے بعد بچوں نےملی نغمےاور ٹیبلو پیش کئے۔ سکھر کے میونسپل اسٹیڈیم میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ہوئی۔

اسکےعلاوہ اندرون سندھ کےدوسرے شہروں ميں بھی جشن آزادی کی تقریبات ہوئیں۔

Recommended Stories

Load Next Story