افغانستان میں فائرنگ اور بم دھماکے پولیس سربراہ قتل 4 سپاہی ہلاک
مقتول عبدالغنی گھر سے نکلتے ہی نشانہ بنے جب کہ صوبہ فرح میں طالبان کیخلاف مہم کی قیادت کررہے تھے.
افغانستان میں فائرنگ اور بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس سربراہ اور 4افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی افغانستان کے صوبے فرح میں طالبان کیخلاف مہم کی قیادت کرنے والے افغان پولیس کے سربراہ کو گھر کے باہر قتل کردیا گیا۔ پولیس سربراہ عبدالغنی اپنے گھر سے گاڑی لے کر نکلے ہی تھے کہ 2 مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی۔
صوبائی ترجمان نے بتایاکہ عبدالغنی کو اسپتال لے جایا جارہا تھا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاسکے۔ مقتول پولیس سربراہ نے جنگجوئوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جس کے نتیجے متعدد جنگجو مارے گئے اور کچھ پکڑے بھی گئے۔ پولیس حکام کے مطابق عبدالغنی ایک متحرک کمانڈر تھے، اسی لیے طالبان نے انھیں نشانہ بنایا۔ ایک دوسرے واقعے میں باکوا ضلع میں افغان فوج کے 4سپاہیوں کو اس وقت ہلاک کردیا گیا جب ان کی گاڑی سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے تباہ ہوگئی۔