امریکی فوج جنگی کاٹھ کباڑ سے 80ارب ڈالر کمائے گی
افغان جنگ کا سامان ساتھ لے جانے پر 7ارب ڈالر کا خرچہ، کابل میں ہی بیچنے کا فیصلہ
افغانستان سے جاتے جاتے بھی امریکی فوج جنگی کاٹھ کباڑ سے 80 ارب ڈالر کمائے گی۔
آئندہ برس افغانستان سے جانے والی امریکی فوج کے لیے سازوسامان واپس لے جانا ایک مسئلہ بن چکا ہے لیکن اس صورتحال سے بھی امریکی فوج خاصا فائدہ اٹھانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق جنگی مشینری کے ملبے اور دیگر کاٹھ کباڑ کی فروخت سے 80 ارب ڈالر کمائی کا امکان ہے۔
جس سے بدحال امریکی معیشت کو خاصا سہارا ملے گا۔ امریکا کو فوجی سازوسامان ساتھ لیجانے پر7 ارب ڈالر خرچ کرنا پڑیں گے۔ فوجی ملبے میں تباہ شدہ ٹینک، توپیں، بکتر بندگاڑیاں، ٹرک اور مختلف اقسام کی گولیاں، گولے، راکٹوں کے خول وغیرہ شامل ہیں۔