نئے حکمرانوں نے احکام نہ مانے تو حال سابق حکومت جیسا ہوگا چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
عدلیہ نئی حکومت کو بھی رعایت نہیں دیگی، جمہوریت کا تسلسل کرپشن کیخلاف فلٹر کاکام کرے گا
چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس دوست محمد نے کہا ہے کہ عوام نے سابق حکمرانوں سے ووٹ کے ذریعے انتقام لے لیا ہے۔
نئی حکومت بھی یہ یاد رکھے اگر انھوں نے عوام کی خدمت نہیں کی تو ان کا بھی یہی حال ہوگا، صوبے بھر کے ایڈیشنل سیشن ججز کو گاڑیوں کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب میںانھوں نے کہاکہ سابق حکمرانوں کو اپنی پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ لینا چاہیے، ملکی تاریخ میں پہلی بار اقتدار ایک سول حکومت سے دوسری سول حکومت کو منتقل ہورہاہے ۔ اگر جمہوریت کا تسلسل جاری رہا تو یہ کرپٹ عناصر کیلئے فلٹر کاکام کرے گا،ملک کئی مسائل سے دوچار ہے، ایٹمی قوت ہونے کی وجہ سے پاکستان کیخلاف بین الاقومی سازشیں بھی ہورہی ہیں۔ نئی حکومت اپنے سیاسی مفادات پس پشت ڈالے اور قوم کے شانہ بشانہ حالات کا مقابلہ کرے، نئی حکومت ہر پاکستانی کیلئے تعلیم کا حصول، امیر اور غریب کے لیے یکساں قانون سازی اور عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کو اپنی ترجیحات بنائے ورنہ ملک مسائل کی دلدل میں مزید دھنستا جائیگا۔
محکمہ صحت میں اربوں کی کرپشن روکنے کی بھرپور کوشش کی اور کئی اعلیٰ افسران کو جیل بھجوایا جبکہ کئی دیگر افسروں کو بھجوانا باقی ہے۔ آئی این پی کے مطابق انکا کہنا تھا کہ نئے حکمران جان لیں، عدلیہ انہیں کوئی رعایت نہیںدے گی۔ 25اضلاع میں کنزیومر کورٹس قائم کی جائیں گی جبکہ ان کے ساتھ موبائل کورٹس بھی قائم کی جائیں گی جو بلٹ پروف ہونگی۔ این این آئی کے مطابق جسٹس دوست محمد نے 50 ایڈیشنل سیشن ججزکو گاڑیوں کی چابیاں دیںاوراعلان کیا کہ اکتوبر میں تمام سول ججز کوبھی 1000سی سی کاریں دی جائیں گی۔