کراچی لیاری کے گینگسٹرز میں تصادم بچی سمیت 3 افراد ہلاک 12 زخمی
پولیس اور رینجرز غائب، لیاری کے مختلف علاقوں میںرات گئے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری
لیاری کے علاقے ہنگورہ آباد میں گینگ وار کے ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے نوعمر لڑکی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 کمسن لڑکیوں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔
شہر کے دیگر علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4افراد ہلاک جبکہ 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، لیاری گینگ وار کے ملزمان کی فائرنگ کے بعد علاقے میں دوطرفہ فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا جو بعدازاں شدت اختیار کرتے ہوئے لیاری کے دیگر علاقوں تک پھیل گیا جبکہ پولیس اور رینجرز علاقے غائب ہوگئی اور جدید ہتھیاروں سے لیس لیاری گینگ وار کے ملزمان آزادانہ علاقے میں فائرنگ کرتے رہے جس کے باعث علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوگئے اور دکانیں و کاروبار بند ہوگیا ۔
کلری تھانے کی حدود لیاری ہنگورہ آباد گلی نمبر3میں مسلح دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے12سالہ افشاں دختر خان آزاد ، 30سالہ حاجی سلمان ولد رمضان اور رمضان ولد داؤد قریشی ہلاک جبکہ15سالہ غلام مصطفی ولد عبد الرحمن، 20 سالہ بھٹو ولد سلام ، 35 سالہ اقبال ولد رحمت اﷲ ، آصف عرف عبد القادر ولد عبد الکریم ، 40سالہ محمد ولد عثمان ، سمیر چوہان ولد کلیم چوہان ، 30سالہ ناصر ولد صدیق اور7 سالہ اور3 سالہ لڑکیوں سمیت12 افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ اتنی شدید تھی کی ہنگورہ آباد کی گلیوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ ذرائع کے مطابق لیاری گینگ وار کے جاسم گولڈن ، زاہد لاڈلا ، فہیم بلوچ ، نوید بلوچ، شکیل بادشاہ خان اور اس کے کارندوں نے ہنگورہ آباد کو گھیرے میں لے کر 3طرف سے اندھا دھند فائرنگ کی، دہشتگردوں نے شاہ عبد الطیف بھٹائی روڈ ، تاج مسجد روڈ ، کلری سمیت دیگر علاقوں میں بھی فائرنگ کی۔
تاج مسجد روڈ گلی نمبر 13 میں واقع متحدہ قومی موومنٹ لیاری سیکٹر کے انچارج نعیم کے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی، 3 گھنٹے تک فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا اور اس دوران پولیس اور رینجرز غائب رہی بعد ازاں ایکسپریس نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد ایس پی لیاری نجم الدین ترین ، ایس ایس پی سٹی احمد جمال پولیس کی بھاری نفری اور رینجرز کی نفری لیاری کے داخلی راستوں پر پر پہنچ گئی اور دہشت گردوں کے گرد گھیرا ڈالنا شروع کر دیا اس دوران گینگ وار کے ملزمان دال اور گندم سے لدے 2 مذدا ٹرک چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے انھیں پکڑ لیا تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، اجناس سے لدے ٹرک چاکیواڑہ پولیس کے حوالے کر دیے، ذرائع کے مطابق چاکیواڑہ پولیس ٹرک کے مالکان سے ٹرک چھوڑنے کے لیے مبینہ طور پر رشوت مانگ رہی تھی۔ لیاری میں رات گئے تک وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری تھا۔
کھارادر کے علاقے لی مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے35عبدالمتین اور ایک36سالہ نامعلوم شخص زخمی ہوگئے ، زخمی ہونے والا نامعلوم شخص سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے زخمی عبدالمتین نجی ٹی وی چینل کا ملازم اور بغدادی کے علاقے فدا حسین شیخا روڈ کا رہائشی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، مقتول کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر تشدد کا نشانہ بنایا گیااور2نامعلوم ملزمان اسے موٹر سائیکل پر بٹھا کر لائے اور لی مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سے اتار کر اسے گولیاں مار دیں اسی دوران وہاں سے عبد المتین گزر رہا تھا جو فائرنگ کی زد میں آگیا ، پولیس نے لاش ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی اور زخمی عبد المتین کی مدعیت میں ایف آئی آر نمبر 179/13درج کر لی۔
ابراہیم حیدری کے علاقے کورنگی علی اکبر شاہ گوٹھ میں واقع بروھی گوٹھ سے 25 سالہ کلام بنگالی ولد شاہ عالم بنگالی کی لاش ملی ، مقتول مکان نمبرA/15گلی نمبر ایک ، سیکٹر32/Aعباسی نگر ضیا کالونی کا رہائشی اور محنت کش تھا مقتول کو اغوا کر کے سر میں 2 گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا، پولیس نے مقتول کی والدہ آسیہ کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر113/13درج کر لی۔ لانڈھی36/Bفرید کالونی گلی نمبر6مکان نمبر105کی رہائشی45سالہ شفیقن زوجہ صاحب خان گھر میں پر اسرار طور پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہو گئی۔ محمود آباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں منشیات فروشوں کی اندھا دھند فائرنگ سے نجمہ زوجہ جان محمد، ذکیہ زوجہ غلام محمد زخمی ہو گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کوعباسی شہید، سول اور جناح اسپتال پہنچایا گیا ۔
اورنگی ٹاؤن کے علاقے علیگڑھ بازار گلی نمبر 2 میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزم کی کار پر فائرنگسے 22 سالہ سجاد شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ محمود آباد چینسیر گوٹھ میں منشیات فروش گروپ کے ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کامران نے جناح اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔