تھرپارکر میں پولنگ کے دوران ہمارے کارکنوں نے بھی دوسروں کی طرح ٹھپے لگائے خورشید شاہ

لوگ 6 ماہ بعد ہی پیپلزپارٹی کی حکومت کو یاد کرینگے، خورشید شاہ

لوگ 6 ماہ بعد ہی پیپلزپارٹی کی حکومت کو یاد کرینگے، خورشید شاہ فوٹو: آن لائن/فائل

CHENNAI:
سابق وفاقی وزیر اورنومنتخب رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ تھرپارکر میں جہاں تمام جماعتوں کے کارکن ٹھپے لگا رہے تھے وہاں پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے بھی ٹھپے لگائے۔


الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ناکام رہا ہے۔ 2014 میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کے حفاظت سے انخلا کیلیے عالمی سازش کے تحت پاکستان میں طالبان نواز سیاسی جماعتوں کو اکثریت سے کامیاب کرایاگیاہے، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کرانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے، ہم نے جمہوریت بچانے کیلیے انتخابی نتائج قبول کیے ہیں۔ ان خیالات کااظہارانھوںنے گزشتہ روز سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انکا کہنا تھا کہ نواز شریف کی حکومت آنے سے قبل ہی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کوتحفہ دیاگیاہے، لوگ 6 ماہ بعد ہی پیپلزپارٹی کی حکومت کو یاد کرینگے، سندھ سمیت پاکستان کے تمام صوبوں میں بدترین دھاندلیاں کرکے طالبان نواز جماعتوں ن لیگ اور تحریک انصاف کو کامیابی دلائی گئی، پیپلزپارٹی پاکستان کے 70 فیصد مسلم لبرل عوام کی نمائندہ جماعت ہے، سندھ کے عوام نے پیپلزپارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا ہے، تاریخ میں پہلی بار تھرپارکر میں بھی پیپلزپارٹی کو کامیابی ملی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story