سفید فام بالادستی کی امریکا میں کوئی جگہ نہیں ایوانکا ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک سفید فام قوم پرستی کی اس طرح سے مذمت نہیں کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک سفید فام قوم پرستی کی اس طرح سے مذمت نہیں کی۔ فوٹو: فائل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے سفید فام بالادستی اور نیو نازی ازم کو مکمل طور پر رد کر دیا ہے۔

ایوانکا ٹرمپ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ امریکی خوش نصیب ہیں کہ وہ ایک ایسے معاشرے میں رہتے ہیں جہاں شخصی آزادی اور اظہار رائے کے حق کا دفاع کیا جاتا ہے۔


ایوانکا ٹرمپ کا یہ بیان گزشتہ برس شارلٹس ول میں سفید فام افراد اور ان کے مخالفین کے مابین تصادم کا ایک سال پورا ہونے پر سامنے آیا ہے۔ اس واقعے میں3 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک سفید فام قوم پرستی کی اس طرح سے مذمت نہیں کی۔

 
Load Next Story