مقبوضہ کشمیر 14 اگست کو یوم آزادی پاکستان منایا جائے گا
بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ منایا جائے گا، مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال بھی ہوگی۔
مقبوضہ کشمیر میں14اگست کو یوم آزادی پاکستان منایا جائے گا جبکہ بھارتی یوم آزادی کے موقع پر یوم سیاہ منایاجائے گا۔
کشمیری میڈیا کے مطابق حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کی برسی کے موقع پر حریت قائدین میرواعظ عمر فاروق، سید علی گیلانی، یاسین ملک اور دیگر نے شیخ عبدالعزیز کی جدوجہد پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔ حریت قیادت نے اپیل کی ہے کہ بھارتی یوم آزادی 15 اگست کو یوم سیاہ منایاجائے اور اس روز کشمیری اپنا کاروبار بند رکھیں جبکہ 14 اگست کو یوم پاکستان کے موقع پر تقریبات ہوںگی۔ کشمیری ہرسال یوم آزادی پاکستان مناتے ہیں جبکہ بھارتی یوم آزادی پر یوم سیاہ مناتے ہیں۔
دوسری طرف سری نگر کے علاقے بٹہ مالو میںحملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ 4 زخمی ہو گئے۔ بھارتی پولیس کے اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ محاصرے اور تلاشی کی کارروائی میں مصروف تھے۔ حملہ آور علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
قابض انتظامیہ نے لوگوں کو تازہ ترین صورت حال کے بارے میں ایک دوسرے کو معلومات کی فراہمی سے روکنے کیلیے سری نگر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کردی ہیں۔ اتوارکو ضلع بڈگام کے علاقے توسہ میدان میں ایک پراسرار دھماکے میں5 افراد زخمی ہوگئے۔
مقبوضہ کشمیر میں پولیس کے 24 اہلکاروں نے اپنی نوکریوں کو خیرباد کہتے ہوئے اپنے ہاتھوں ہونے والے مظالم پر کشمیریوں سے معافی مانگ لی ہے۔ ان میں سے کچھ اہلکاروں نے مساجد میں لائوڈ اسپیکروں پر اعلان کے ذریعے نوکریوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ ضلع پلوامہ میں واقع ایک امام مسجد کو پولیس اہلکاروںکے خطوط موصول ہوئے ہیں جن میں انھوں نے لکھا ہے کہ وہ اپنی نوکریاں چھوڑ چکے ہیں اور اپنی سروس کے دوران انھوں نے بے گناہ لوگوں پر جو مظالم کیے اس کیلیے وہ معذرت خواہ ہیں۔