الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کو غیر منجمد کردیا

ووٹر اپنے ووٹ میں ہر قسم کی تبدیلی بھی کروا سکیں گے۔ الیکشن کمیشن

ووٹر اپنے ووٹ میں ہر قسم کی تبدیلی بھی کروا سکں گے۔ الیکشن کمیشن فوٹو: ایکسپریس/فائل

الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کو غیر منجمد کردیا، الیکٹرول رولز کی شق 18 بحال کردی گئی۔


11 مئی کو عام انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن نے 23 مارچ کو انتخابی فہرستوں کو منجمد کردیا تھا اور اس تاریخ کے بعد کسی کو بھی اپنا ووٹ درج کرانے یا تبدیل کرانے پر پابندی لگا دی گئی تھی تاہم انتخابات مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کو غیر منجمد کرتے ہوئے ووٹروں کے اندراج اور دیگر تبدیلیوں کے لیے شق 18 بحال کردی جس کے تحت پاکستانی شہری خاص کر وہ شہری جو اس تاریخ کے بعد اپنی 18 سال کی عمر پوری کرچکے ہیں انتخابی فہرستوں میں ووٹ درج کروا سکیں گے اس کے علاوہ ووٹر اپنے ووٹ میں ہر قسم کی تبدیلی بھی کروا سکیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story