ایشین گیمز قومی کھلاڑیوں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں
جوڈو، تائیکوانڈو اور باکسنگ کے کھلاڑی کوچز کی نگرانی میں ٹریننگ میں مصروف
رواں ماہ انڈونیشیا میں ہونے والے ایشین گیمز کے لیے قومی کھلاڑیوں کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، جوڈو، تائیکوانڈو اور باکسنگ کے کھلاڑی ماہر کوچزکی نگرانی میں بھر پور ٹریننگ کرنے میں مصروف ہیں۔
پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان کے مطابق پاکستان جوڈو فیڈریشن نے انڈونیشیا کے شہرجکارتہ میں ہونے والے ایشین گیمز کیلیے حتمی 2 رکنی قومی جوڈو ٹیم کا انتحاب کیا، ایشین گیمز 18 اگست سے انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں شروع ہوںگے جس میں جوڈو کا ایونٹ 28 اگست کو کھیلا جائیگا، انھوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کیلیے شاہ حسین شاہ جاپان میں تربیت حاصل کر رہے ہیں جبکہ قیصر خان یہاں پرتیاری میں مصروف ہے۔ انھوں نے کہا کہ گیمز کیلیے باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتحاب کیا ہے اور دونوں کھلاڑیوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔
یاد رہے کہ شاہ حسین شاہ اولمپئن نے2013ء کی ایشین چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا جبکہ کامن ویلتھ گیمز میں پانچویں پوزیشن، ایشین گیمز اور سائوتھ ایشین چیمپئن شپ 2014ء میں طلائی تمغے جیتے تھے، 12ویں سائوتھ ایشین گیمز جو کہ بھارت میں کھیلے گئے تھے میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔
اسی طرح دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں شاہ حسین شاہ نے پاکستان کیلیے گرا نقدر خدمات سر انجام دی ہیں، قیصر خان نے بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران قیصر خان نے تین میڈلز اپنے ملک کیلیے جیتے، قومی تائیکوانڈو ٹیم ایشین گیمز میں عمدہ کارکردگی کا عزم لیے 16 اگست کو انڈونیشیا کے لیے اڑان بھرے گی، ایونٹ کے دوران 6 کھلاڑیوں اور3آفیشلز ایکشن میں دکھائی دیںگے،کھلاڑیوں میں 3 مرد اور 3 خواتین کھلاڑی اور 3 آفیشلز شامل ہیں۔
مرد کھلاڑیوں میں ہارون خان، شاہ زیب خان اور محمد اقبال شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں نمرہ واسک، انیلا احمد، سعیدہ شہزادی اور سدرہ بتول شامل ہیں ۔ اسی طرح کورین کوچ سنگ جے لی بطور کوچ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے، صبا شمیم خواتین کوچ اور اختر بٹ بطور منیجر ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔
پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے پیٹرن لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید اقبال کے مطابق قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے جہاں پلیئرز کو جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دی جا رہی ہے، انھوں نے امید ظاہر کی کہ ایشیائی ایونٹ کے دوران قومی کھلاڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد وطن واپس لوٹیں گے۔
ادھر پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی باکسرز کا تربیتی کیمپ پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری ہے، پاکستان باکسنگ ٹیم کے کوچ ارشد حسین کا کہنا ہے کہ تربیتی کیمپ میں مجموعی طور پر 13 باکسرز تربیت حاصل کررہے ہیں جن میں 18 مرد اور 5 خواتین کھلاڑی شامل ہیں، مرد کھلاڑیوں میں محب اللہ، داور خان، ماجد 49 کلو گرام، محمد آصف، امیر حمزہ 52 کلو گرام ، نقیب احمد، عبدالصمد 56 کلو گرام، شیراز اور نعمت اللہ 60 کلو گرام ، سلمان بلوچ اور عامر مسعود 64 کلو گرام، گلزیب اور عامر خان 59 کلو گرام، تنویر احمد، محمود الحسن اور ذوالقرنین 75 کلو گرام جبکہ نذیر احمد 81 کلو گرام کیٹیگری میں شامل ہیں۔
خواتین کھلاڑیوں میں راحیلہ اظہر، رضیہ بانو 52 کلوگرام، مہوش عروج 56 کلوگرام میمونہ بی بی اور رخسانہ پروین 60 کلوگرام کیٹیگری میں شامل ہیں، انھوں نے کہاکہ وہ اور دو دیگر کوچز علی بخش اور رمضان علی کھلاڑیوں کو جدید تربیت دے رہے ہیں، ایشین گیمزمیں شرکت کیلیے قومی ٹیم 16 اگست کو انڈونیشیا روانہ ہوگی۔