لارڈز ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم کے لنچ مینیو میں ’’گائے کے گوشت‘‘ کی ڈش
بھارت کے سبزی خور شائقین نے سوشل میڈیا پر اس کا خوب برا منایا۔
ISLAMABAD:
لارڈز ٹیسٹ کے دوران بھارتی ٹیم کے لنچ میں 'بیف پاستا' شامل کرنے پر بھی تنازع کھڑا ہوگیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ خود ہی دراصل اس تنازع کا باعث بنا جس نے لنچ مینیو کی تصویر اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر شیئر کرتے ہوئے فخریہ انداز میں بتایا کہ بھارتی کھلاڑیوں کے کھانے میں یہ چیزیں شامل ہیں، ان میں بیف پاستا بھی تھا جس پر بھارتی شائقین کی جانب سے خوب شورمچایا گیا کہ ایسی چیزیں ٹیم کو کیوں کھلائی جارہی ہیں، اس پر بی سی سی آئی کو دوبارہ وضاحت دینا پڑی کہ لنچ میں صرف بیف پاستا ہی نہیں بلکہ اور بھی کئی چیزیں شامل ہیں جبکہ یہ کھانا دونوں ٹیموں کیلیے تھا۔