مسلم لیگ ن سے اتحاد جے یو آئی ف نے معاملات طے کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی

جے یو آئی(ف) نے مسلم لیگ (ن) سے اب تک وزارت یا کسی دوسرے عہدے کے مطالبہ نہیں کیا، ترجمان

سینیٹر عبدالغفور حیدری ، اکرم خان درنی، مولانا گل نصیب اور ملک سکندر پر مشتمل کمیٹی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ حکومتی معاملات طے کرے گی۔ فوٹو: فائل

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے حکومتی اتحاد میں شمولیت کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) سے معاملات طے کرنے کے لئے سینیٹر عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔


جے یو آئی (ف) کے ترجمان کے مطابق سینیٹر عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں اکرم درانی،مولانا گل نصیب اور ملک سکندر پر مشتمل کمیٹی مسلم لیگ (ن) کے ساتھ حکومتی معاملات طے کرے گی ۔ کمیٹی مسلم لیگ (ن) سے مذاکرات کے بعد اپنی سفارشات جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پیش کرے گی۔

جے یو آئی(ف) کے ترجمان نے مسلم لیگ (ن) سے وزارتوں کے مطالبے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے حکومتی اتحاد میں شمولیت کے لئے مسلم لیگ (ن) سے مذاکرات کا آغاز ہی نہیں کیا اس لئے وزارت یا کسی دوسرے عہدے کے مطالبے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
Load Next Story