کراچی تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کو گزری کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا

زہرہ شاہد حسین کی نماز جنازہ ڈیفنس میں واقع سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی گئی۔

زہرہ شاہد حسین کی نماز جنازہ ڈیفنس میں واقع سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی گئی۔ فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کی نماز جنازہ سلطان مسجد ڈیفنس میں اداکی گئی جس کے بعد انہیں گزری کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔



ذہرہ شاہد کی نماز جنازہ میں شاہ محمود قریشی سمیت پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں، مختلف سیاسی شخصیات اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے زہرہ شاہد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ زہرہ شاہد کے قتل کے خلاف 21 مئی کو پنجاب، اور 24 مئی کو اسلام آباد میں احتجاج کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر محمد حسین محنتی کا کہنا تھا کہ زہرہ شاہد کا قتل کراچی کا قتل ہے، کراچی شہر میں اب خواتین سیاسی کارکنان بھی دہشتگردوں کے ہاتھوں سے محفوظ نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف سندھ کے خواتین ونگ کی نائب صدر زہرہ شاہ حسین کو گزشتہ روز موٹرسائیکل پر سوار تین نامعلوم ملسح افراد نے اپنی رہائش گاہ کے سامنے قتل کر دیا تھا جس کے فوری بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اس کا براہ راست الزام متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین پر عائد کیا۔ دوسری جانب ایم کیو ایم نے زہرہ شاہد کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے عمران خان کے الزامات کو مسترد کر دیا۔
Load Next Story