پيرپگارا کا ہندو برادری کو تحفظ فراہم کرنے کا وعدہ

مسلم ليگ فنكشنل كا ہر كاركن اور مريد ہندو برادری کے حقوق کا تحفظ...

پیر پگارا اکی ہندو برادری سے ملک نہ چھوڑ کے جانے کی اپیل، انکے تحفظ کو یقینی بنانے کاوعدہ۔ فوٹو: ایکسپریس

پاكستان مسلم ليگ فنكشنل كے سربراہ اور روحانی پيشوا پير صاحب پگارا نے جيكب آباد سميت سندھ بھر ميں ہندو برادری سے اپيل كی ہے كہ اپنی دھرتی چھوڑ كر نہ جائيں، یہاں انہيں مكمل تحفظ فراہم كيا جائے گا۔

يہ پيغام پاكستان مسلم ليگ فنكشنل سندھ كے سيكرٹری جنرل اور وزير اعلی سندھ كے مشير برائے خصوصی تعليم امتياز احمد شيخ نے منگل كو ہندو پنچائيت كے رہنمائوں ڈاكٹر بابو كھرانا اور بابو مہيش لاكھانی کو ٹيلي فونک بات چيت كے دوران پہنچایا۔


امتياز احمد شيخ نے كہا كہ ہندوبرادری مايوس نہ ہوں پير صاحب پگارا سميت پاكستان مسلم ليگ فنكشنل كا ہر كاركن اور مريد ہندو برادری کے حقوق کا تحفظ كرے گا اور انہيں مكمل سہوليات فراہم كی جائيں گیں۔

امتياز احمد شيخ نے كہا كہ اقليتی برادری سندھ دھرتی كا اہم حصہ ہيں اور ہمارے بھائی مايوس نہ ہوں، پاكستان مسلم ليگ فنكشنل اس سلسلے ميں پيپلزپارٹی سے بھي بات كرے گی كہ ہندو برادری كوملک میں تحفظ فراہم كرنے كيلئے بھرپور اقدامات كئے جائيں ۔ انہوں نے كہا كہ پير صاحب پگارا نے كہا ہے كہ ہندو برادری اپنے آپ كو تنہا نہ سمجھے سندھ ان كی دھرتی ہے جيكب آباد سميت سندھ بھر ميں جہاں كہيں بھي ہندو برادری آباد ہے ہم انہيں تحفظ فراہم كريں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story