پاکستان کی قسمت کے فیصلے ووٹ کی پرچی سے ہوں گے صدر ممنون حسین

پاکستان کے نمائندے وہی ہوسکتے ہیں جنہیں ووٹرز سند نمائندگی دیں، صدر مملکت

ملک کےاجتماعی فیصلوں کےلیے اداروں کو بااختیاربنانا ناگزیر ہے،صدرممنون حسین فوٹو: پی آئی ڈی

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ آج کا دن اس بات کی یاد دہانی ہے پاکستان کی قسمت کے فیصلے ووٹ کی پرچی سے ہوں گے اور پاکستان کے نمائندے وہی ہوسکتے ہیں جنہیں ووٹرز سند نمائندگی دیں۔

جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب سے خطاب کے دوران صدر مملکت ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان ان تصورات کی مجسم تصویر ہے جس کی آغوش میں ہم ہر لمحہ آزادی کا لطف اٹھاتے ہیں، یوم آزادی پر سبز ہلالی پرچم مزید بلند کرنے کی لگن بڑھ جاتی ہے۔ آج حقیقی جشن کا دن ہے اور میں پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔


صدر مملکت نے کہا کہ جشن آزادی اور عام انتخابات کے درمیان پیغام پوشیدہ ہے۔ یہ دن یاد دہانی ہے کہ وہی قانون کامیاب رہا جس میں عوام کی مرضی شامل رہی، پاکستان کی قسمت کے فیصلے ووٹ کی پرچی سے ہوں گے۔ پاکستان کے نمائندے وہی ہوسکتے ہیں جنہیں ووٹرز سند نمائندگی دیں، دعا ہے کہ پاکستان کی خدمت کرنے والوں کو آسانیاں عطا ہوں۔

صدر مملکت نے کہا کہ نئی نسل وطن سےمحبت، تعمیر و ترقی کی مخلصانہ خواہش سےمالا مال ہے۔ ہم ابھی مکمل طور پر منزل تک نہیں پہنچ سکے، ان رکاوٹوں پرغور کرنےکی ضرورت ہے جن کی وجہ سےمسائل درپیش رہے، پاکستان کو سیاسی اور سماجی مشکلات سے نکالنے کیلیے ایک ہونے کی ضرورت ہے۔ ملک کے اجتماعی فیصلوں کےلیے اداروں کو بااختیار بنانا ناگزیر ہے۔

کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ جشن آزادی پر فرزندان کشمیر کی قربانیوں کو یاد رکھتے ہیں، پاکستان کشمیریوں کےلیے سیاسی اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، اقوام عالم کشمیریوں کوحقوق دلوانے کےلیے صدائے حق بلند کریں۔
Load Next Story