آئی پی ایل‘ سن رائزرز پلے آف میں پہنچ گیا کولکتہ ناکام

کل پہلا کوالیفائر چنئی سپرکنگز اور ممبئی انڈینز کے درمیان دہلی میں ہوگا.

آئی پی ایل :حیدرآباد سن رائزرز کیخلاف کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے جنوبی افریقی بیٹسمین جیک کیلس شاٹ کھیلنے کیلیے تیار ،انھوں نے 24رنز بنائے۔ فوٹو: بی سی سی آئی

حیدرآباد سن رائزرز نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز 5وکٹ سے شکست دیکر پلے آف میں جگہ بنالی۔

پیر کو آرام کے بعد منگل کو پہلے کوالیفائر میں چنئی سپرکنگز اور ممبئی انڈینز مدمقابل آئیں گے جبکہ بدھ کو شیڈول ایلمنیٹر میں راجستھان رائلز کا مقابلہ سن رائزرز سے ہوگا۔ تفصیلات کے اتوار کو آئی پی ایل کے دو اختتامی میچز مکمل کیے گئے، سن رائزرز نے کولکتہ کو5وکٹ سے مات دیکر پلے آف میں جگہ بنائی، ناکام سائیڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7وکٹ کھوکر 130رنز اسکور بورڈ پر جوڑے، یوسف پٹھان 49 ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں رہے ، کیلس نے 24رنز بنائے، ڈیل اسٹین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سن رائزرز نے ہدف 18.5 اوورز میں پانچ وکٹ پر حاصل کرلیا، اوپنرز پارتھیو پٹیل47 اور شیکھردھون42 نے ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی، ڈیرن سیمی نے 12 گیندوں پر 17رنز ناٹ آؤٹ بناکر ٹیم کو فتح کی منزل سے ہمکنار کرادیا، اقبال عبداللہ نے 3وکٹوں کیلیے 29 رنزدیے۔




اس سے قبل پونے واریئرز نے دہلی ڈیرڈیولز کو 38رنز سے ہرادیا، فاتح ٹیم نے5وکٹ پر 172رنز جوڑے، کپتان آرون فنچ34 گیندوں پر 52رنز بٹور کرنمایاں رہے، روبن اتھاپا نے 24رنز اسکور کیے، انجیلو میتھیوز نے 30رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انگلش کرکٹر لیوک رائٹ نے 44رنز بنائے، سدھارتھ کول نے 27رنز کے عوض2وکٹوں کا سودا کیا، دہلی کی ٹیم جوابی اننگزمیں مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 134رنز ہی جوڑ پائی، سہواگ اس مرتبہ بھی 11رنز سے آگے نہیں بڑھ پائے، مرالی دھرن گوتم 30رنز کے ساتھ نمایاں رہے، عرفان پٹھان نے 24رنز پائے،انجیلو میتھیوز اور علی مرتضیٰ نے3،3وکٹیںلیں۔
Load Next Story