روسی اولمپک چیمپئن یالینا یوتھ اولمپکس 2014 کی بھی سفیر مقرر

یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ورلڈ باڈی نے مجھے اس کردار میں کام جاری رکھنے کا کہا ہے,یالینا.

یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ورلڈ باڈی نے مجھے اس کردار میں کام جاری رکھنے کا کہا ہے,یالینا. فوٹو: فائل

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی ( آئی او سی ) نے اتوار کو اعلان کیا کہ دو مرتبہ کی روسی اولمپک چیمپئن یالینا ایسنبایوا 2014 کے یوتھ اولمپک گیمز کی آفیشل ایمبیسڈر ہوں گی۔


یہ مقابلے آئندہ برس چین کے شہر نانجنگ میں منعقد ہوں گے، رشین پول والٹر نے 2010 کے سنگاپور یوتھ اولمپکس میں بھی یہی کردار نبھایا تھا اور انھوں نے ایونٹ میں اپنی موجودگی یقینی بناکر ایونٹ کو بھرپور سپورٹ کیا تھا، آئی او سی کی جانب سے یوتھ گیمز کیلیے خیرسگالی سفیر برقرار رکھے جانے کے اعلان پر یالینا نے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ ورلڈ باڈی نے مجھے اس کردار میں کام جاری رکھنے کا کہا ہے، یوتھ اولمپکس نوجوان ایتھلیٹس کیلیے بہت اچھا پلیٹ فارم ہے، جس کا مجھے تجربہ گذشتہ مرتبہ سنگاپور میں ہوا تھا، گیمز کا دوسرا ایڈیشن آئندہ برس چینی شہر میں 16 سے 28 اگست تک منعقد ہوگا۔
Load Next Story